03:19 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی نظام متاثر، اہلکار ریموٹ کام پر منتقل

امریکی فوجی

واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث آپریشنل نظام متاثر ہو گیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں امریکی فوجی اہلکار اب اڈوں کے بجائے ہوٹلوں اور دفاتر سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد اہم سرگرمیاں اب ریموٹ طریقے سے چلائی جا رہی ہیں، جو ہنگامی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 13 امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی اڈے ناقابل رہائش ہو چکے ہیں۔

ایران امریکا جنگ بندی تجاویز سامنے، عالمی سفارتی کوششیں تیز

متاثرہ اڈوں میں کویت میں قائم امریکی فوجی تنصیب کو سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اس وقت ان اڈوں پر صرف ضروری عملہ جیسے پائلٹس اور ٹیکنیشنز محدود تعداد میں موجود ہیں جبکہ دیگر اہلکاروں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال جدید جنگی حکمت عملی میں تبدیلی اور خطرناک حالات میں آپریشنز کے نئے انداز کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION